یوم عاشور کے لئےروالپنڈی کے سیکورٹی انتظامات ترتیب دے دیئے گئے،

یوم عاشور کے لئے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات ترتیب دے دیئے گئے

8 ہزار سے اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، یوم عاشور کے مرکزی جلوس پراٹھے ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے⁦1200⁩سے زائد ٹریفک وارڈنز بھئ ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے⁦,1000⁩سے زائد رضا کار بھی سیکورٹی میں پولیس کومعاونت فراہم کریں گے،سی پی او راولپنڈی کے مطابق مرکزی جلوس سمیت تمام جلوسوں،مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،سی پی او راولپنڈی نے مزید کہا کے جلوس کے روٹ پر راستے، گلیاں سیل کی جائیں گی،سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق جلوس روٹ پر بلند عمارتوں پرماہر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے،جلوس کے شرکاء کو باڈی سرچ کے بعد داخلہ کی اجازت دی جائے گی،جبکے خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس ڈیوٹی پر تعینات ہو گی،جلوس کے شرکاء کو میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے سکین کیا جائے گا،⁦2000⁩سے زائد سیف سٹی اور دیگر کیمروں سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،سی پی او کے مطابق سیف سٹی اور مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں،راولپنڈی پولیس نے شناخت اور سکیننگ کے لئے خصوصی ایپ تیار کی ہے،کسی بھی شخص کے شناختی کارڈ کو فوری سکین کیا جا سکتا ہے،ایپ کے ذریعے داخلی پکٹس، بس اڈوں پر سکیننگ کی جا رہی ہے،

Related coverage

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *