ضلع ملتان میں10محرم الحرم کے موقع پر130مجالس اور116جلوسوں کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل
ضلع ملتان میں10محرم الحرام کے موقع پر130مجالس اور116جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔*
سی پی اوملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے2پنجاب رینجر کی کمپنیاں2پاکستان آرمی کی کمپنیاں جبکہ4293پولیس افسران و جوانوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سخت نگرانی، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مکمل رابطہ اور کوآرڈینیشن برقرار ہے۔مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر جامع چیکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکےسی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداروں کا تحفظ ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہےانہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ملتان پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔