گاڑیاں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

گاڑیاں کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔۔
وفاقی حکومت نےاستعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی کردی۔گاڑیوں کی درآمد پراضافی ریگولیٹری ڈیوٹی⁦40⁩سے کم کر کے⁦30⁩فیصد کردی گئی ۔ایف بی آر نےاضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق آج سے ہوگا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی⁦30⁩فیصد ہوگی،اس سے پہلےاستعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی⁦40⁩فیصد عائد تھی ،یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سےعائد ڈیوٹی کےعلاوہ ہوگی،گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہرسال⁦10⁩فیصدکم کی جائے گی،یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی⁦2029⁩۔30تک مکمل طور پرختم کردی جائے گی،وفاقی حکومت نےاستعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے رکھی ہے

Related coverage

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *