کسانوں کے لئے اچھی خبر،قائد اعظم یونیورسٹی کی تیار کردہ گندم کی نئی قسم قائد اعظم2026کاشت کے لیے منظور
قائداعظم یونیورسٹی کی تیار کردہ گندم کی نئی قسم ”قائداعظم-2026“ کاشت کے لیے منظور
پلانٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر اویس رشید اور ڈاکٹر طارق محمود نے نئی قسم تیار کی،گندم کی نئی قسم موسمی سختیوں اور بیماریوں کے خلاف شدید مدافعت کی حامل ہے، اعلامیہ کے مطابق قائداعظم-2026“ بہترین کوالٹی اور زنک کی بھرپور مقدار کے باعث غذائیت سے مالامال ہےمنظوری خیبر پختونخوا کی صوبائی سیڈ کونسل کے47ویں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر زراعت میاں محمد عمر اور سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد بختیار نے کی۔قائد یونیورسٹی کی یہ کامیابی ملک میں گندم کی پیداوار اور غذائی تحفظ میں اہم سنگ میل ہے