ملتان میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نےوزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم پنجاب سلمی بٹ، دیگر افسران کے ہمراہ سیف سٹی ملتان سے10محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور جلوس روٹس کی مانیٹرنگ کی ۔
- ملتان میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نےوزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم پنجاب سلمی بٹ، ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان، ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق اور دیگر افسران کے ہمراہ سیف سٹی ملتان سے10محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور جلوس روٹس کی مانیٹرنگ کی جبکہ گھنٹہ گھر چوک میں سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سیف سٹی کنٹرول روم میں نصب جدید کیمروں کے ذریعے جلوسوں کے روٹس اور مجالس کی نگرانی کے عمل کا معائنہ کیا گیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی سیف سٹی نصراللہ نے وفد کو محرم الحرام کے سکیورٹی پلان، نگرانی کے نظام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔بعد ازاں سی پی او ملتان نے گھنٹہ گھر چوک میں جلوسوں کے روٹس اور سکیورٹی انتظامات کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل برقرار رکھا جائے۔ سی پی او ملتان نے سیف سٹی عملے اور فیلڈ میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی،ملتان پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔