بی بی سی اردوکی غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبر کی اشاعت پر وزارتِ اطلاعات و نشریات کا سخت احتجاج

بی بی سی اردوکی غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبر کی اشاعت پر وزارتِ اطلاعات و نشریات کا سخت احتجاج

وزارتِ اطلاعات نے آزاد کشمیر سے متعلق جعلی خبر پر بی بی سی اردو کے سامنے سخت سرکاری احتجاج اور باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے
وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق؛مذکورہ رپورٹ غیر مصدقہ اور غیر ثابت شدہ الزامات پر مبنی تھی جبکہ سرکاری حقائق اور ریکارڈ پر موجود مؤقف کو نظر انداز کیا گیا٫وزرات اطلاعات کے مطابق فسوسناک امر یہ ہے کہ بی بی سی اردو کی جانب سے غیر مصدقہ خبر کی اشاعت کا یہ پہلا واقعہ نہیں، وزارتِ اطلاعات و نشریات نے مزید بتایا کے بی بی کی جانب سے غیر تصدیق شدہ دعوؤں کی بار بار اشاعت ایک رجحان بنتی جا رہی ہے جس کی اصلاح کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں جبکے بی بی سی اردو نے آزاد جموں و کشمیرکے راستوں کی بندش کے حوالے سے حقائق کے برخلاف خبر شائع کی تھی بی بی سی اردو کے بے بنیاد دعوے کو آزاد جموں و کشمیر حکومت بھی یکسر مسترد کر چکی ہے ٫اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو صحافتی اقدار کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے غیر مصدقہ، گمراہ کن اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے گریز کرنا چاہیے

Related coverage

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *