اسلام آباد نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس ون ٹو سٹاپ پہنچ گیا

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس ون ٹو سٹاپ پہنچ گیا
جلوس براستہ میلوڈی چوک، لقمان حکیم روڈ مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری اختتام پزیر ہو گا
جبکے نماز مغربین میلوڈی چوک میں ادا کی جائے گی
جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے مقررہ راستوں پر رواں دواں
ہیں
مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سے نماز ظہرین کے بعد برآمد ہوا تھا
جلوس کے شرکاء کیلئے دودھ اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام
کیا گیا ہے
مرکزی جلوس میں ذوالجناح ، علم تعزیہ اور تابوت، گہوارہ علی اصغر جلوس میں شامل
ہیں ۔جلوس کے علاقوں میں پرائیویٹ ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
کی گئی ہے ،
جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس رینجرز اور ایف سی کے اہکار تعینات
کیے گئے ہیں۔
مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے
جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں، قنات سے کارڈن کیا گیا ہے
مرکزی جلوس کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی گئی ہے
جلوس کے روٹ میں چھتوں پر سنائپر کمانڈوز تعینات ہیں
جبکے
جلوس کے داخلے راستوں پر سکینرز لگائے گئے ہیں
جلوس کے روٹ کو جدید بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے کلئیر کیا گیا ہے
جلوس کے فرنٹ اور بیک پر سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس، رینجرز کے خصوصی دستے تعینات
کیے گئے ہیں،
خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس، خواتین رضاکار بھی تعینات
ہیں،
جلوس میں داخلے کے مختص رستوں کے علاوہ کہیں سے داخلہ ممنوع ہے
جلوس کے روٹ کے قرب و جوار گاڑیوں کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہے

Related coverage

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *